تلنگانہ میں ضعیف شہریوں کے لئے ڈے کیئر سنٹرس کا قیام

تلنگانہ میں ضعیف شہریوں کے لئے ڈے کیئر سنٹرس کا قیام

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت ضعیف شہریوں کے لئے ڈے کیئر مراکز قائم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی قیادت میں ریاست بھر میں ہر ضلع میں ایک ایک ڈے کیئر سنٹر قائم کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ فیصلہ اُن ضعیف افراد کے لئے لیا جا رہا ہے جو تنہائی یا شدید بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

ان مراکز میں ضعیف افراد کے لئے انڈور گیمس، یوگا، کتابیں، کہانیاں اور گیان دھیان جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاکہ وہ وقت خوشگوار طریقہ سے گزار سکیں۔

اعداد و شمار کے مطابق تلنگانہ میں تقریباً 10 لاکھ معمرین ہیں۔ ان سب کو مدِنظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے یہ نئی اسکیم لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر ضعیف شہریوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے