حیدرآباد: تلنگانہ کے شمس آباد ایئرپورٹ کو بم سے اُڑانے کی جھوٹی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی۔
اس سلسلہ میں ایک ای میل ایرپورٹ کو موصول ہواجس میں کہاگیا کہ ایرپورٹ میں بم رکھاگیا ہے۔اس ای میل کے ساتھ ہی سیکوریٹی حکام فوری طور پر الرٹ ہو گئے۔
ایئرپورٹ کے سیکوریٹی عملہ نے پوری عمارت میں بڑے پیمانہ پرتلاشی مہم چلائی۔بعد ازاں یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی جس کے بعد تمام نے راحت کی سانس لی۔