حیدرآباد ـ گوشت کا ٹکڑا گلے میں پھنس جانے کے باعث ایک ضعیف شخص کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ ضلع محبوب آباد کے مرپڈی منڈل میں پیش آیا،اس شخص کی شناخت ورنگل ضلع کے وردھنا پیٹ علاقہ سے تعلق رکھنے والے لکشمن کے طور پر کی گئی ہے۔
وہ کوتہ تانڈہ میں منعقدہ درگماں کے تہوار میں شرکت کے لئے اپنے رشتہ داروں کے گھر آیاتھا۔دوپہر کے وقت جب وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ کھانے میں مصروف تھا کہ اس دوران غلطی سے گوشت کا ایک ٹکڑا اس کے گلے میں پھنس گیا جس کے باعث اس کی حالت بگڑ گئی۔
فوری طور پر اسے سرکاری اسپتال لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔