اجئے کمار، یوپی ایس سی صدرنشین مقرر

اجئے کمار، یوپی ایس سی صدرنشین مقرر

نئی دہلی (پی ٹی آئی) سابق معتمد دفاع اجئے کمار کو یونین پبلک سروس کمیشن(یو پی ایس سی) کا صدرنشین مقرر کیا گیا ہے۔ 29 اپریل کو پریتی سدن کی میعاد مکمل ہوجانے کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔

کیرالا کیڈر 1985 بیاچ کے ریٹائرڈآئی اے ایس عہدیدار اجئے کمار 23 اگست 2019 تا 31 اکتوبر 2022 معتمد دفاع تھے۔

یو پی ایس سی‘ انڈین اڈمنسٹریشن سروس (آئی اے ایس)‘ انڈین فارن سروس(آئی ایف ایس) اور انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) اور دیگر سیول سرویسس امتحانات منعقد کرتا ہے۔

اس میں صدرنشین کے علاوہ زیادہ سے زیادہ 10 ارکان ہوسکتے ہیں۔ فی الحال 2 ارکان کے عہدے مخلوعہ ہیں۔ یوپی ایس سی سربراہ کی میعاد 6 سال یا 65 برس تک کی عمر ہوتی ہے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے