کیا آپ کا پاسپورٹ اب بیکار ہوجائے گا؟ نیا ای پاسپورٹ متعارف

کیا آپ کا پاسپورٹ اب بیکار ہوجائے گا؟ نیا ای پاسپورٹ متعارف

نئی دہلی: ہندوستان میں پاسپورٹ نظام کو جدید بنانے کی سمت میں ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے وزارت خارجہ نے "ای-پاسپورٹ” متعارف کروا دیا ہے۔ یہ نئی سہولت پاسپورٹ سروس پروگرام (PSP) ورژن 2.0 کے تحت یکم اپریل 2024 سے شروع ہونے والے پائلٹ پراجیکٹ کے دائرے میں لائی گئی ہے۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد پاسپورٹ کی سیکیورٹی کو بڑھانا، بین الاقوامی سفری عمل کو ہموار کرنا اور پاسپورٹ ہولڈرز کی ذاتی معلومات کو جعلسازی اور ٹیمپرنگ سے محفوظ رکھنا ہے۔

ای-پاسپورٹ میں کیا ہے خاص؟

ای-پاسپورٹ دیکھنے میں روایتی پیپر پاسپورٹ جیسا ہی ہوگا، تاہم اس کے کور پر ایک سونے کی رنگت والا مخصوص سمبل نمایاں ہوگا، جو اس کی ڈیجیٹل نوعیت کی پہچان ہے۔ اس میں ایک جدید الیکٹرانک چِپ نصب ہوگی جو ریڈیو فریکوئنسی آئیڈینٹیفیکیشن (RFID) ٹیکنالوجی سے جُڑی ہوگی۔ چِپ اور اینٹینا کو پاسپورٹ کے کور میں ہی شامل کیا گیا ہے، جس میں ذاتی اور بایومیٹرک معلومات محفوظ رہیں گی۔

یہ ٹیکنالوجی بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر فوری اور مستند توثیق (authentication) کو ممکن بناتی ہے، جس سے وقت کی بچت کے ساتھ سیکیورٹی کے معیار میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

فی الحال صرف 13 شہروں میں دستیاب

فی الوقت یہ جدید ای-پاسپورٹ کی سہولت ملک کے صرف 13 شہروں میں فراہم کی جا رہی ہے، جن میں شامل ہیں:
حیدرآباد، ناگپور، بھونیشور، جموں، گوا، شملہ، رائے پور، امرتسر، جے پور، چنئی، سورت، رانچی، اور دہلی۔

تاہم، وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے پہلے ششماہی کے اختتام تک اس سہولت کو ملک بھر کے تمام پاسپورٹ مراکز میں فعال کر دیا جائے گا۔

ای-پاسپورٹ لینا لازمی نہیں

جن شہریوں کے پاس پہلے سے روایتی پاسپورٹ موجود ہیں، ان کے لیے فوری طور پر ای-پاسپورٹ حاصل کرنا ضروری نہیں ہے۔ موجودہ پاسپورٹس اپنی معیاد ختم ہونے تک کارآمد رہیں گے، جبکہ ای-پاسپورٹ اپگریڈ ایک اختیاری سہولت ہوگی۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے