امریکہ کی متحدہ عرب امارات کو 1.4 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری

امریکہ کی متحدہ عرب امارات کو 1.4 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری

واشنگٹن: امریکی حکام نے بتایا ہے کہ دفتر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کو ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ ہتھیاروں کی فروخت کا یہ اختیار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رواں ہفتے ہونے والے متحدہ عرب امارات کے دورے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کو دیے جانے والے ہتھیاروں میں چھ کی تعداد میں ‘سی ایچ 47 ایف’ چینوک ہیلی کاپٹر اور 1.32 ارب ڈالر مالیت کے دیگر ہتھیار و آلات شامل ہیں۔

اس امر کا اظہار امریکی دفتر خارجہ کے سیاسی و عسکری امور کے بیورو کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات ان اثاثہ جات کو تلاش ، ریسکیو، ڈیزاسٹر ریلیف اور انسداد دہشت گردی کے لیے استعمال کرے گا۔ مشرق وسطیٰ میں سیاسی استحکام و اقتصادی ترقی کے لیے متحدہ عرب امارات ایک اہم امریکی شراکت دار ہے۔’

خیال رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسی ہفتے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے ہیں۔ جہاں غزہ و ایران کے بارے میں سفارتی ضروریات پر بات چیت ہوگی۔

محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک اور بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘ایف 16’ طیارے کے پرزوں سے متحدہ عرب امارات کی دفاعی صلاحیت بہتر ہوگی۔ جس کے نتیجے میں قومی سطح پر دفاعی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا۔ امریکی کانگریس کے دائرہ اختیار کے مطابق 30 دنوں کے دوران اس فروخت کو روکا جا سکتا ہے۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے