آر ٹی آئی کے نئے تقرر شدہ کمشنرز کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات

آر ٹی آئی کے نئے تقرر شدہ کمشنرز کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات

حیدرآباد:ریاستی اطلاعاتی کمیشن (RTI) کے حالیہ تقرر شدہ کمشنرز نے آج جوبلی ہلز میں چیف منسٹر تلنگانہ جناب اے. ریونت ریڈی سے خیرسگالی ملاقات کی۔

جن کمشنرز نے ملاقات کی ان میں شری پی وی سرینواس راؤ، محترمہ محیسنہ پروین، شری دیشال بھوپال اور شری بورےڈی ایودھیا ریڈی شامل ہیں۔ ان تمام افراد کو حال ہی میں ریاستی آر ٹی آئی کمیشن کے نئے کمشنرز کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

ملاقات کے دوران چیف منسٹر نے نو منتخب کمشنرز کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ شفاف طرز حکمرانی کو فروغ دینے اور معلومات کے حق کے تحت عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی میں فعال کردار ادا کریں گے۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے