بالی ووڈ گلوکار سونو نگم قابل اعتراض تبصرہ پر ایف آئی آر منسوخ کرانے ہائی کورٹ پہنچے

بالی ووڈ گلوکار سونو نگم قابل اعتراض تبصرہ پر ایف آئی آر منسوخ کرانے ہائی کورٹ پہنچے

بنگلور: بالی ووڈ کے گلوکار سونو نگم نے کنسرٹ سے متعلق قابل اعتراض تبصرے پر اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرانے کے لیے کرناٹک ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

گلوکار پر شہر میں حال ہی میں منعقدہ میوزک کنسرٹ کے دوران مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے اور کنڑ برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام ہے۔

جسٹس شیوا شنکر امرناور کی تعطیلاتی بنچ نے منگل کے روز اس معاملے کی سماعت کی اور اس کی مزید سماعت 15 مئی تک ملتوی کر دی۔

یہ شکایت اولاہلی تھانے میں کنڑ تنظیم کرناٹک رخشنا ویدیکے کی شکایت پر درج کی گئی تھی۔ شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ سونو نگم نے سامعین کے کنڑ نغمے گانے کے مطالبے کو پہلگام دہشت گردانہ حملے سے تشبیہ دی تھی، اور اس طرح کنڑ باشندوں کو عدم روادار اور پرتشدد قرار دیا تھا۔

گلوکار کے خلاف ضابطہ انصاف (بی این ایس) کی دفعہ 351 (2) (دھمکی)، 352 (1) (امن وامان کی خلاف ورزی پر اکسانے کے ارادے سے جان بوجھ کر توہین) اور 353 (عوام کو گمراہ کرنے والے بیانات) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

گلوکار نے اپنی درخواست میں 2 مئی اور 3 مئی کو دائر کی جانے والی شکایت کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کیس میں مزید تفتیش روکنے کی عبوری ریلیف بھی طلب کی ہے۔ بعد ازاں سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ ان کے بیان کو غلط سمجھا گیا ہے۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے