مہاراشٹر: ایس ایس سی نتائج کا اعلان،لڑکیوں نےماری پھر بازی

مہاراشٹر: ایس ایس سی نتائج کا اعلان،لڑکیوں نےماری پھر بازی

ممبئی: مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن، پونے (ایم ایس بی ایس ایچ ایس ای) نے آج دوپہرر یاست کے 10ویں جماعت کے امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ بورڈ کے کے مطابق، مجموعی طور پر نتیجہ94.10 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔لڑکیوں نے لڑکوں پر ایک بار پھر بازی ماری ہے۔

ماضی کے رجحانات کے بعد، لڑکیوں نے مہاراشٹر بورڈ کے 12ویں کلاس کے امتحانات میں ایک بار پھر لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جن کی پاس کی شرح 96.14فیصد ہے، جبکہ لڑکے 92.31فیصد کی پاس کی شرح پر کھڑے ہیں۔ اس سال 8,23,611 لڑکے اور 7,22,968 لڑکیوں نے امتحان دیا تھا جن میں سے 7,60,325 لڑکے اور 6,95,108 لڑکیوں نے امتحان پاس کیا۔

ریاست بھر کے 9 زونل تعلیمی بورڈز کے تحت 94.10 فیصد طلباء کامیاب قرار پائے ہیں۔ امتحانات میں کل 15 لاکھ 58 ہزار 20 طلبا نے رجسٹریشن کرائی تھی، جن میں سے 15 لاکھ 46 ہزار 579 طلبا نے امتحان میں شرکت کی، اور 14 لاکھ 55 ہزار 433 طلبا کامیاب قرار پائے۔امتحانات میں پونے، ناگپور، اورنگ آباد(چھترپتی سنمبھاجی مہاراج نگر)، ممبئی، کولہاپور، امراوتی، ناسک، لاتور اور رتناگیری جیسے 9 ڈویژنل زونز کے طلبا شامل تھے۔ علاوہ ازیں 28,512 طلبا نے پرائیویٹ بھی رجسٹریشن کرائی، جن میں سے 28,020 نے امتحان دیا اور 22,518 طلبا کامیاب ہوئے۔

بورڈ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ریاست کے تمام ریگولر، پرائیویٹ، ری ایگزامینر اور معذور طلبا سمیت کل 16 لاکھ 10 ہزار 908 طلبا نے اس امتحان کے لیے اندراج کرایا تھا، جن میں سے 15 لاکھ 98 ہزار 553 نے شرکت کی اور 14 لاکھ 87 ہزار 309 کامیاب قرار پائے، جس سے ان کا مجموعی نتیجہ 93.04 فیصد رہا۔

بورڈ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ جن 37 امتحانی مراکز پر امتحانات کے دوران بے ضابطگیاں پائی گئیں، ان کی منظوری آئندہ سال سے مستقل طور پر منسوخ کی جائے گی۔ اس ضمن میں تفصیلی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ دار اداروں پر کارروائی کی جائے گی۔امسال کے نتائج پر ایک نظر ڈالتے ہوئے، مہاراشٹر کے ایس ایس سی کے نتائج میں ریگولر طلبہ کا مجموعی پاس فیصد 94.10 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاس کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 95.81 فیصد کم ہوئی ہے۔
مہاراشٹر ایس ایس سی نتیجہ ضلع وار کارکردگی اس طرح ہے، کونکن: 99.01 فیصد، کولہاپور: 97.45فیصد، پونے: 96.44فیصد، ممبئی: 95.83فیصد، امراوتی: 95.58فیصد، ناسک: 95.28 فیصد، لاتور: 95.27فیصد، چھترپتی سمبھاجی نگر: 95.19فیصد، ناگپور: 94.73 فیصد۔گزشتہ سال یعنی 2024 میں ، مہاراشٹر بور ڈ 10 ویں کے نتائج کا اعلان 27 مئی کو کیا گیا تھا، اس سال، 10 ویں اور 12 ویں کے امتحانات بھی قبل از وقت منعقد ہوئے تھے۔

اس لیے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان بھی جلد کر دیا گیا۔ اب دسویں جماعت کے نتائج کا بھی جلد اعلان کیا جارہا ہے۔ سال-25- 2024- میں تقریبا 16 لاکھ طلباء نے دسویں جماعت کے امتحان میں شرکت کی تھی۔ ریاست بھر میں اس کے لیے 5,130 مرکزی مراکز تھے۔10 ویں جماعت کے نتائج مہاراشٹر بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔ دسویں جماعت کے نتائج درج ذیل لنکس پر دستیاب ہوں گے۔





ہمیں فالو کریں


Google News

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے