
تلنگانہ: لاری الٹ گئی۔ڈرائیور زخمی

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگرضلع کے حضورآبادمیں لاری الٹ گئی۔اس حادثہ میں لاری ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
یہ حادثہ کل شب حضورآباد کے سرکاری جونیر کالج کے قریب پیش آیا۔
تقریبا نصف شب کو پیش آئے اس حادثہ کے نتیجہ میں کوئی گاڑی سوارزخمی نہیں ہوا کیونکہ رات ہونے کی وجہ سے سڑک پرگاڑیوں کی آمدورفت نہ کے برابر تھی۔