حیدرآباد: آندھراپردیش کے اننت پورلوک سبھا حلقہ کے سابق رکن ڈی پُلیا چل بسے۔ ان کی عمر 93برس تھی۔
وہ کچھ عرصہ سے کرناٹک کے بیلاری میں مقیم تھے۔ وہ اپنے کھیتوں کا معائنہ کرنے گئے تھے۔
واپسی کے دوران اپنے دوستوں سے ملاقات کے لئے گاڑی سے اترے، جہاں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے وہ موقع پر ہی ان کی موت ہوگئی۔ پُلیا کا آبائی گاؤں اننت پور ضلع کے وجرکرور منڈل کا چھایاپورم ہے۔
انہوں نے 1977 سے 1979 تک اننت پور لوک سبھا حلقہ کی نمائندگی کی۔ اس کے علاوہ، وہ کانگریس پارٹی کے کنوینر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔
انہوں نے 1965 سے 1977 تک کمپلی شوگر فیکٹری اور بی ڈی سی سی بینک کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا۔