”ہم نے ہند۔پاک نیوکلیر جنگ رکوادی“: ٹرمپ

”ہم نے ہند۔پاک نیوکلیر جنگ رکوادی“: ٹرمپ

نیورک/واشنگٹن (پی ٹی آئی) صدرامریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ ان کے انتظامیہ نے ہند۔پاک کے درمیان ”نیوکلیر جنگ“ رکوادی اور کہا کہ انہوں نے دونوں ملکوں سے کہا تھا کہ اگر وہ جنگ روکتے ہیں تو وہ ان کے ساتھ ڈھیر ساری تجارت کریں گے۔

نئی دہلی میں حکومت ہند کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے ڈائرکٹرس جنرل آف ملٹری آپریشنس (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان مفاہمت طے پائی تھی اور کوئی تیسرا فریق اس میں شامل نہیں تھا۔ ٹرمپ نے کہا ”مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے فخر ہورہا ہے کہ ہند۔پاک کی قیادت غیرمتزلزل اور طاقتور ہے اور اس معاملہ میں انہوں نے دانشمندی سے کام لیتے ہوئے صورتحال کی سنگینی کو سمجھا“۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ہم نے کافی مدد کی، ہم نے تجارت کے ساتھ مدد کی۔”میں نے کہا‘ہم آپ دونوں کے ساتھ کافی تجارت کرنے والے ہیں۔ لہٰذا اسے روک دیں۔ اگر آپ رک جائیں گے تو ہم تجارت کریں گے۔ اگر آپ نہیں رکیں گے تو ہم کوئی تجارت نہیں کریں گے“۔

انہوں نے کہا کہ ”لوگوں نے تجارت کو کبھی اس طرح استعمال نہیں کیا جیسے میں نے اسے استعمال کیا ہے۔ میں آپ سے یہ بات کہہ سکتا ہوں کیونکہ ان لوگوں (ہند۔پاک) نے اچانک کہا کہ ہم اسے روکنے جارہے ہیں اور انہوں نے ایسا کیا۔ انہوں نے کافی وجوہات کی بنا پر ایسا کیا لیکن تجارت اس کا ایک بڑا حصہ ہے۔

ہم پاکستان کے ساتھ کافی تجارت کرنے جارہے ہیں اور ہندوستان کے ساتھ بھی کافی تجارت کریں گے۔ فی الحال ہم ہندوستان کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں اور بہت جلد پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا”ہم نے نیوکلیر جنگ رکوادی۔ میرے خیال میں یہ بڑی خراب نیوکلیر جنگ ہوتی اور لاکھوں افراد ہلاک ہوسکتے تھے۔ مجھے اس پر بے حد فخر ہے۔ میں نائب صدر وینس اور معتمد خارجہ روبیوسے بھی اظہار تشکر کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے اس سلسلہ میں کافی محنت اور کوشش کی۔“





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے