تلنگانہ بھون میں پی وی کے مجسمہ کی تنصیب حتمی منظوری درکار

تلنگانہ بھون میں پی وی کے مجسمہ کی تنصیب حتمی منظوری درکار

نئی دہلی (آئی اے این ایس) ملک کے صدر مقام نئی دہلی میں سابق وزیراعظم پی وی نرسمہا راؤ کے مجسمہ کی تنصیب کی تجویز کو اہم منظوری تو مل چکی ہے، مگر تلنگانہ بھون میں اس مجسمہ کو نصب کرنے کی مرکز سے حتمی منظوری زیرالتوا ہے۔

اگرچہ کہ بیورو کریٹک کے گرین سگنل کا انتظار کیا جارہا ہے۔ تلنگانہ بھون اور این ایم ڈی سی نے دعویٰ کیا کہ یہ تجویز ہم نے روانہ نہیں کی ہے۔

تلنگانہ بھون کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی زیرقیادت ریاستی حکومت، دہلی میں اشوکا روڈ پر نیا تلنگانہ بھون تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جہاں وہ قبل از وقت پی وی نرسمہا راؤ کے مجسمہ کو نصب کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

دہلی اربن آرٹ کمیشن نے 27مارچ کو نئی دہلی میونسپل کونسل کی سفارش پر اس تجویز کو منظوری دے دی۔ 2014ء میں تشکیل تلنگانہ کے ساتھ سے حکومت تلنگانہ، اے پی بھون میں اپنا شیئر طلب کررہی ہے۔ عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں مجسمہ نصب کرنا مناسب نہیں رہے گا۔

مجسمہ کی تنصیب کی تجویز پی وی نرسمہا راؤ میموریل فاونڈیشن کی جانب سے پیش کی گئی۔ جس میں فاؤنڈیشن نے اپریل 2024ء میں راؤ کے کانسی کا مجسمہ نصب کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔

فاؤنڈیشن نے اے پی کے پہلے چیف منسٹر ٹنگوٹوری پرکاشم پنتلو کے ساتھ راؤ کے مجسمہ کی تنصیب کی اجازت دینے کی درخواست کی۔ مجسمہ کی تنصیب کے مقام، تلنگانہ بھون کے اندر یا باہر کی منظوری اور وقت کا انحصار سیاسی منظوری پر رہے گا۔ اگر مرکز کی این ڈی اے حکومت، اجازت دے گی تو یہ راؤ کے لئے تیسرا بڑا اعزاز رہے گا۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے