حیدرآباد (آئی اے این ایس) ایک اور این ٹی آر نے ٹالی ووڈ میں قدم رکھا ہے۔ اس طرح این ٹی آر خاندان کے چوتھی نسل کا ایک اور اداکار نے پیر کے روز فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔
نوجوان اداکار جن کا نام این ٹی آر، ان کے عظیم پردادا کے نام پر رکھا گیا ہے، نے ہدایت کاروائی وی ایس چودھری کی تلگو فلم میں اپنی پہلی جھلک دکھائی ہے۔ نوجوان اداکار نندا موری تارک راما راؤ (این ٹی آر) آنجہانی اداکار ہری کرشنا کے پوترے اور فلم پروڈیوسر ننداموری جانکی رام کے فرزند ہیں۔ وہ، جونیر این ٹی آر اور ننداموری کلیان کے بھتیجے ہیں۔
اس فلم کی پوجا کا پروگرام آج منعقد ہوا جس میں جی لوکیشوری، ڈی پورندیشوری اور این بھونیشوری نے شرکت کی۔
عظیم اداکار و سابق چیف منسٹر متحدہ اے پی این ٹی آر کے داماد چیف منسٹر نائیڈو نے این ٹی آر کی فلمی دنیا میں داخلہ پر مسرت کااظہار کیا اور مستقبل میں ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔