ای راجندر، کے سی آر کے علی بابا چالیس چور میں شامل : مہیش کمار گوڑ

ای راجندر، کے سی آر کے علی بابا چالیس چور میں شامل : مہیش کمار گوڑ

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی مہیش کمار گوڑ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی حکومت کو بے سمت اور تغلق طرز حکمرانی زیادہ دن برقرار نہ رہنے سے متعلق بی جے پی رکن پارلیمنٹ ای راجندر کے بیان پر شدید رد عمل کااظہار کیا اور کہا کہ ای راجندر جو ریاستی بی جے پی صدر کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہیں، صدر کا عہدہ نہ ملنے پر پوکھلاہٹ میں اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیان بازی کررہے ہیں۔

ای راجندر کو معلوم ہونا چاہئے کہ تلنگانہ اس وقت مالی طور پر دیوالیہ ہوگیا تھا جب وہ خود بی آر ایس دور وزیر خزانہ تھے۔ اگر ایٹالہ راجندر اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیان بازی کریں گے تو کانگریس کارکن خاموش نہیں رہیں گے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کو آپ سے زیادہ سیاسی تجربہ ہے۔

ای راجندر کو چیف منسٹر پر تنقید کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔ صدر ٹی پی سی سی آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ای راجندر، کے سی آر کے علی بابا چالیس چور میں سے ایک ہیں، جنہوں نے تلنگانہ کا دیوالیہ نکال دیا۔ اس کے باوجود اب تلنگانہ تعلیم اور طب کے شعبہ میں تیزی سے ترقی کررہا ہے۔

کانگریس معاشی کساد بازاری پر قابو کے بعد بھی حکومت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی قائدین ہرقدم پر تلنگانہ کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔ بی جے پی کوئی بھی اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ ای راجندر اور بنڈی سنجے کو بی سی کے بچوں کے طور پر قبول کریں۔

جبکہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے بی سی طبقہ کی مردم شماری اور انہیں تعلیم اور روزگار میں 42 فیصد تحفظات کے لئے اسمبلی میں بل کو منظور کیا ہے لیکن بی جے پی قائدین اس کو قبول کرنے تیار نہیں ہے۔ مہیش کمار گوڑ نے ای راجندر کو مشورہ دیا کہ وہ سونچ سمجھ کر بات کریں اور حکومت پر مثبت تنقید کریں۔ اگر آپ غیرضروری تنقید کریں تو برداشت نہیں کیا جائیگا۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے