غزہ پٹی پر اسرائیل کا حملہ، 16 افراد جاں بحق

غزہ پٹی پر اسرائیل کا حملہ، 16 افراد جاں بحق

دیرالبلح (اے پی) غزہ پٹی میں پناہ گاہ میں تبدیل ایک اسکول پر پیر کی صبح اسرائیلی حملہ میں کم ازکم 16 افراد جاں بحق ہوئے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

مقامی محکمہ صحت کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ حملہ جبلیہ علاقہ کے ایک اسکول پر ہوا۔ 5 بچے اور 4 خواتین مرنے والوں میں شامل ہیں۔غزہ کی وزارت ِ صحت کی ایمرجنسی سروس نے کہا کہ کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کہتی ہے کہ وہ صرف لڑاکوں کو نشانہ بناتی ہے۔

وہ شہریوں کی اموات کی ذمہ داری حماس پر ڈال دیتی ہے کیونکہ اس کے لڑاکے گنجان آباد علاقوں میں سرگرم رہتے ہیں۔ یہ حملہ ایسے وقت ہوا جب امریکی صدر ٹرمپ جاریہ ہفتہ سعودی عرب‘ قطر اور متحدہ عرب امارات جارہے ہیں۔

2 ماہ کی لڑائی بندی کے بعد اسرائیل نے غزہ پٹی میں جنگ تیز کردی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ وہ جنگ بندی کی کوششوں کے ایک حصہ کے طورپر غزہ میں اس کے پاس بچے آخری زندہ امریکی یرغمالی کو رہا کردے گی۔ توقع ہے کہ اسے آئندہ 48 گھنٹوں میں چھوڑدیا جائے گا۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے