سنبھل (یوپی) (پی ٹی آئی) پاکستان کی تائید میں ایک ویڈیو اپنے فیس بک پیج پر شیئر کرنے کے الزام میں یہاں ایک 27 سالہ شخص کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ پولیس نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔
ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستانی فوج نے ہندوستان کا لڑاکا رافیل طیارہ مار گرایا۔
حضرت نگر گڑھی کے اسٹیشن ہاؤز آفیسر (ایس ایچ او) انوج کمار تومر کے بموجب موضع مقرب پور کے رہنے والے جماعت علی کو یہ پتہ چلنے کے بعد اتوار کے دن جیل بھیج دیا گیا کہ اس نے ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ہندوستان کے رافیل طیارہ کو پاکستان نے مار گرایا اور اس کے پائلٹ کو پکڑلیا۔
سب انسپکٹر دھریندر کمار کی شکایت پر جماعت علی کے خلاف کیس درج ہوا۔