32 ایرپورٹس کو پھر سے کھول دینے کی اجازت

32 ایرپورٹس کو پھر سے کھول دینے کی اجازت

نئی دہلی (آئی اے این ایس) مرکز نے 9 مئی سے بند 32 ایرپورٹس کو پھر سے کھول دینے کے لئے نوٹس ٹو ایرمین NOTAM جاری کردی۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے بیچ سرحد پار سے ڈرون اور مزائل حملوں کے باعث ان طیران گاہوں کو بند کیا گیا تھا۔

دھیرے دھیرے پھر سے کھولے جانے والے ایرپورٹس میں چندی گڑھ‘ سری نگر‘ امرتسر‘ لدھیانہ‘ پٹیالہ‘ شملہ‘ پٹھان کوٹ‘جموں‘ جودھپور‘ مندرا‘جام نگر اور دیگر شامل ہیں۔

اسی دوران دہلی انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹڈ نے پیر کے دن کہا کہ پروازوں کی آمدو درفت کسی خلل کے بغیر جاری ہے۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے