حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے بدھا پورنیما کے موقع پر ریاست کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت بدھ مت کے اصولوں اہنسا (عدم تشدد)، کرونا (ہمدردی) اور میتری (محبت)کو اپنی حکمرانی کا رہنما مانتی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے بدھا کی تعلیمات کو موجودہ سماج کے لئے مثالی قرار دیا اور ان کے پیغام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اسی دن، یعنی 12 مئی کو منائے جانے والے عالمی یومِ نرس کے موقع پر، وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے نرسوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نرسیں عوامی صحت کے تحفظ میں بے لوث خدمات انجام دے رہی ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے نرسنگ کے شعبہ کی بانی فلورنس نائٹنگیل کو بھی یاد کیا اور ان کی خدمات کی ستائش کی۔