حیدرآباد: اے پی کے ویزاگ کے وائی ایس آر نگر میں پولیس نے گھر گھر تلاشی مہم چلائی۔
اس مہم کے دوران 75 گاڑیاں ضبط کی گئیں اورمشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ یہ کارروائی ضلع ایس پی وی جندال کی ہدایت پر چلائی گئی۔
تلاشی مہم کے دوران تقریباً 3,000 مکانات کی تلاشی لی گئی۔پولیس نے اس نامناسب دستاویزات پر 75 گاڑیوں کو ضبط کر لیا۔ ایک مشتبہ شخص سے 24 موبائل فون اور 3 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔
مشتبہ افراد کی تفصیلات بھی جمع کی گئیں۔اس آپریشن میں 400 سے زائد پولیس ملازمین نے حصہ لیا۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی بھی غیر سماجی یا ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کی معلومات ہوں تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مناسب کارروائی کر سکیں۔