اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز

اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن (TUWJF) کی جانب سے پریس کلب بشیر باغ، حیدرآباد میں اردو جرنلسٹ ایوارڈ فنکشن کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔

اس تقریب میں مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی اور مشیر حکومت تلنگانہ برائے ایس سی، ایس ٹی، او بی سی و اقلیتی امور محمد علی شبیر نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر سینئر فوٹو جرنلسٹ محمد علیم الدین، جو بانی اسٹائل پریس فوٹو سروس محمد سعید الدین کے فرزند ہیں، کو ایم اے رحیم بہترین پریس فوٹو گرافی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ یہ اعزاز ان کی طویل خدمات اور صحافتی میدان میں ان کے نمایاں کردار کے اعتراف کے طور پر پیش کیا گیا۔

تقریب میں ممتاز ادیب فاروق ارگلی، سابق اقلیتی کمیشن چیرمین محمد قمرالدین، پریس میڈیا اکیڈیمی کے چیرمین سرینواس ریڈی، TUWJF و IJU کے صدر خواجہ فرہاد علی، تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر ایم ماجد، جنرل سکریٹری سید غوث محی الدین اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

تقریب کے دوران مقررین نے اردو صحافت کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اردو زبان اور صحافت کو فروغ دینے والے افراد کو اعزازات سے نوازنا حوصلہ افزائی کا اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اردو صحافیوں کو مزید مضبوط اور بااختیار بنانے کے لیے حکومت کو بھی اقدامات کرنے چاہئیں۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے