ہندوستان کے ساتھ3 بڑے مسائل پر بات چیت ہوگی: پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف

ہندوستان کے ساتھ3 بڑے مسائل پر بات چیت ہوگی: پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (پی ٹی آئی) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک کے ساتھ مستقبل کی بات چیت میں کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور دہشت گردی بڑے مسائل رہیں گے۔

اُن سے پوچھا گیا تھا کہ دونوں ممالک میں جنگ بندی لاگو ہونے کے بعد ہندوستان کے ساتھ زیر التواء مسائل کا کیا ہوگا۔ خواجہ آصف نے کہاکہ ہندوستان کے ساتھ بات چیت میں سندھ طاس معاہدہ، دہشت گردی اور کشمیر جیسے مسائل اُٹھ سکتے ہیں۔

اُنہوں نے کہاکہ یہ تین بڑے مسائل ہیں جن پر بات چیت ہوسکتی ہے۔ جنگ بندی اگر ہم اُن کی راہ ہموار کرسکتی ہے تو یہ خوش آئند پیشرفت ہوگی۔ اُنہوں نے کہاکہ یقین کے ساتھ کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ پاکستان نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ جنگ بندی پر آمادہ ہوگیا ہے جبکہ نئی دہلی نے اسے مفاہمت قراردیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم اُمید کرتے ہیں ہندوستان اور خاص طورپر اُس کی قیادت ایک نہ ایک دن خطہ کے مستقبل کو پارٹی مفادات پر فوقیت دے گی۔گزرتے وقت کے ساتھ امن کے مواقع اُبھریں گے۔ اُنہوں نے کہاکہ مساوات پر مبنی پرامن بقائے باہم جنوبی ایشیاء کی ترقی کی کلید ہے۔

اُنہوں نے اہم حلیف اور دوست ممالک بشمول چین، ترکی، آذر بائیجان اور خلیجی ممالک کی سفارتی مدد کی ستائش کی۔ پہلگام دہشت گرد حملہ کے جواب میں گزشتہ ہفتہ پاکستان اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد لانچ پیاڈس پر ہندوستانی مسلح افواج کے حملوں کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔ کل امریکی صدر نے اعلان کیا کہ اُنہوں نے دونوں ممالک کے دوران صلح صفائی کرادی۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے