راج ناتھ سنگھ کے ہاتھوں برہموس مزائل یونٹ کا افتتاح

راج ناتھ سنگھ کے ہاتھوں برہموس مزائل یونٹ کا افتتاح

لکھنؤ (آئی اے این ایس) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کے دن اترپردیش ڈیفنس انڈسٹریل ایریا لکھنؤ میں برہموس سوپر سانک کروز مزائل پروڈیکشن یونٹ کا آن لائن افتتاح کیا۔

اُنہوں نے عصری مزائل کو ہندوستان کی بڑھتی دفاعی اور ٹکنالوجی طاقت کی علامت قراردیا۔ اُنہوں نے نیشنل ٹکنالوجی ڈے پر یونٹ کے افتتاح کے بعد کہاکہ 1998 میں آج ہی کے دن واجپائی کی قیادت میں ہندوستان نے پوکھرن میں نیوکلیئر تجربہ کیا تھا۔

یہ پروڈیکشن یونٹ حکومت اترپردیش کی طرف سے مفت فراہم کردہ 80 ہیکڑ اراضی پر 300 کروڑ کی لاگت سے صرف 40 ماہ میں تعمیر ہوا۔ اس یونٹ میں سالانہ 80 تا 100 برہموس مزائل تیار کئے جاسکتے ہیں۔

برہموس مزائل کی رینج 290 تا 400 کلو میٹر ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کے حوالہ سے کہاکہ طاقت، طاقت کی عزت کرتی ہے۔

دنیا بھی طاقتور کی عزت کرتی ہے، کمزور کی نہیں۔ برہموس مزائل کے نئے ماڈل کا وزن 1290 کلو گرام ہوگا جبکہ موجودہ ماڈل 2900 کلو گرام وزنی ہے۔ پی ٹی آئی کے بموجب وزیر دفاع نے کہاکہ ہندوستانی فوج نے پاکستان کوکرارا جواب دینے میں جرأت مندی اور تحمل کا مظاہرہ کیا۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے