برہموس کی طاقت پاکستانیوں سے پوچھو: یوگی آدتیہ ناتھ

برہموس کی طاقت پاکستانیوں سے پوچھو: یوگی آدتیہ ناتھ

لکھنؤ: (پی ٹی آئی) چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کے دن کہاکہ برہموس میزائل کی طاقت کی جھلک آپریشن سندور کے دوران دکھائی دی، اگر یہ کافی نہیں ہے تو پاکستانیوں سے پوچھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہاکہ دہشت گردی کو سختی سے کچلنے کا وقت آگیا ہے۔ لکھنؤ میں برہموس ایرواسپیس انٹی گریشن اینڈ ٹسٹنگ کی افتتاحی تقریب میں اُنہوں نے کہاکہ آپ لوگوں نے آپریشن سندور میں برہموس میزائل کی جھلک دیکھی ہوگی، اگر یہ جھلک دکھائی نہ دی ہوتو پاکستانیوں سے اس کی طاقت کے بارے میں پوچھئے۔

بی جے پی قائد نے کہاکہ دہشت گردی کتے کی دم ہے جو کبھی سیدھی ہونے والی نہیں۔ دہشت گردی کو جواب اُس کی اپنی زبان میں دینا ہوتا ہے اور اِس سمت میں ہندوستان نے آپریشن سندور کے ذریعہ دنیا کو ایک پیام دے دیا۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے