وزیراعلی تلنگانہ نے تلنگانہ ایپسیٹ کے نتائج جاری کئے

وزیراعلی تلنگانہ نے تلنگانہ ایپسیٹ کے نتائج جاری کئے

حیدرآباد: تلنگانہ ایپسیٹ کے نتائج جاری کر دیئے گئے۔ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے حیدرآباد میں اپنی رہائش گاہ پر نتائج جاری کیا۔ اگری کلچر، فارمیسی کے شعبوں کے ساتھ ساتھ انجینئرنگ کے طلبہ کے رینک بھی اعلان کئے گئے ہیں۔

اس بار نتائج کو براہ راست طلبہ کے سیل فون پر بھیجنے کا انتظام کیا گیا ہے۔انجینئرنگ، فارمیسی اور اگری کلچرکورسس میں سیٹوں کوپُرکرنے کیلئے ٹی جی ای پی سی ایٹ امتحان کا انعقاد کیا گیا تھا۔

29 اور 30 اپریل کو اگری کلچراور فارمیسی کے داخلہ امتحانات مکمل ہوئے، جبکہ 2 سے 4 مئی تک انجینئرنگ کے داخلہ امتحانات منعقد کئے گئے۔

اگری کلچر کے شعبہ میں 81,198 اور انجینئرنگ شعبہ میں 2,07,190 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی۔پاروتی پورم منیم، آندھرا پردیش کے بھارت چندرا نے انجینئرنگ اسٹریم میں پہلا مقام حاصل کیا، جبکہ مادھاپور کے اے رام چرن ریڈی نے دوسرامقام حاصل کیا اور آندھرا پردیش کے وجیاگرم کے پی سائی سوریا کارتک نے تیسرامقام حاصل کیا۔

اگری کلچر اور فارمیسی اسٹریم میں میڑچل کے ساکیت ریڈی نے پہلا مقام حاصل کیا جبکہ کریم نگر کے ورینیا نے دوسرامقام حاصل کیا اور ورنگل کے سی اکشیت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انجینئرنگ اسٹریم کے لئے ای اے ایم سی ای ٹی میں 220326 امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا تھا۔

ان میں سے 207190 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے اور 151779 امیدوار کامیاب ہوئے، جس کے نتیجہ میں 73.26 فیصد کامیابی کی شرح رہی۔

اگری کلچر اور فارمیسی اسٹریم کے لیے 86762 امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا تھا۔ ان میں سے 81198 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے اور 71309 امیدوار کامیاب ہوئے، جس کے نتیجے میں 87.82 فیصد کامیابی کی شرح رہی۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے