تلنگانہ: آرٹی سی بس میں مفت سفر کی سہولت،کنڈکٹرکا ایک شخص سے جھگڑا

تلنگانہ: آرٹی سی بس میں مفت سفر کی سہولت،کنڈکٹرکا ایک شخص سے جھگڑا

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کی جانب سے خواتین کے لئے متعارف کردہ آر ٹی سی مفت بس سہولت (زیرو ٹکٹ اسکیم) کا مقصد اگرچہ خواتین کو سہولت فراہم کرنا ہے، مگر اس کے نتیجہ میں اکثر جھگڑوں کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔

گذشتہ روز ایک ایسا ہی واقعہ سوریا پیٹ ڈپو کی ایکسپریس بس میں پیش آیا، جو سوریا پیٹ واپس آ رہی تھی۔

محبوب آباد ضلع کے دنتالا پلی منڈل مستقرمیں چند مسافرین بس میں سوار ہوئے۔ ان میں ایک خاتون نے زیرو ٹکٹ کے لئے اپنا آدھار کارڈ کنڈکٹر کو دکھایا۔

کنڈکٹر نے معائنہ کے بعد بتایا کہ آدھار کارڈ اپ ڈیٹ نہیں ہوا، اسی لئے انہیں ٹکٹ کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔یہ سن کر ایک دیگر مرد مسافر نے خاتون کی حمایت کرتے ہوئے کنڈکٹر سے بحث و تکرار شروع کر دی۔

صورتِ حال بگڑنے پر ڈرائیور نے بس کو سڑک کے کنارے روک دیا۔ بات اتنی بڑھ گئی کہ کنڈکٹر اور مسافر نے ہاتھا پائی شروع کر دی۔

اس موقع پر پولیس نے دونوں افراد کو پولیس اسٹیشن لے جا کر بات چیت کے ذریعہ معاملہ سلجھایا۔ پولیس کی مداخلت سے جھگڑا ختم ہوا اوربس منزل کی طرف روانہ ہوئی۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے