اے پی: کار حادثہ میں دو افراد ہلاک۔6زخمی

اے پی: کار حادثہ میں دو افراد ہلاک۔6زخمی

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع کرشنامیں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک اوردیگر 6زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ ضلع کے ویراولی کے قریب قومی شاہراہ نمبر 16 پراُس وقت پیش آیا جب ایک کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، اس حادثہ کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک اور 6زخمی ہو گئے۔

کار میں سوارافراد وجئے واڑہ کی کنکا دُرگا مندر جا رہے تھے۔

زخمیوں میں تین بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال لے جانے کے دوران وقت دو کی موت ہوگئی۔

مہلوکین میں ہنومان جنکشن سے تعلق رکھنے والے دھیرج شامل ہیں جن کی شادی ایک ہفتہ قبل ہوئی تھی۔

ان کے ہم زُلف نوین بھی اس حادثہ میں ہلاک ہو گئے، جو جنگا ریڈی گوڑم میں بینک منیجر کے طور پر کام کر رہے تھے۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے