تلنگانہ: سپاہیوں کی خدمات کا اعتراف، نلگنڈہ میں والدین کی پاؤں دھو کر خدمت کی گئی

تلنگانہ: سپاہیوں کی خدمات کا اعتراف، نلگنڈہ میں والدین کی پاؤں دھو کر خدمت کی گئی

حیدرآباد: تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے تریپورارم علاقہ میں ملک کی حفاظت میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دینے والے سپاہیوں کی قربانیوں اور خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے ایک انوکھے انداز میں اُن کے والدین کو خراجِ پیش کیا گیا۔

مقامی نوجوانوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں سپاہیوں کے والدین کے پاؤں دھو کر اُن کی خدمت انجام دی گئی۔

اس موقع پر شرکاء نے ترنگا پرچم تھامے ملک کے تحفظ میں خدمات انجام دینے والے تمام فوجی جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

والدین نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے بچے ملک کی خدمت کر رہے ہیں، یہ ان کے لیے فخر کی بات ہے۔

والدین نے جذباتی انداز میں کہا کہ وطن کی خدمت کے لئے اگر ضرورت پڑے تو وہ خود بھی ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔

تقریب کے دوران حب الوطنی سے بھرپور نغمات پیش کیے گئے۔ منتظمین نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کے ذریعہ نہ صرف فوجی خاندانوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ نوجوان نسل میں بھی ملک سے محبت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے