حیدرآباد: ملک کی سرحد پر دشمن سے لڑتے ہوئے شہادت پانے والے بہادر سپاہی مرلی نائیک کی آخری رسومات تمام فوجی اعزازات کے ساتھ انجام دے دی گئی۔
قبل ازیں نائیک کی لاش آندھراپردیش کے اُن کے آبائی مقام، سری ستیہ سائی ضلع کے کلّی تانڈہ پہنچی۔
بنگلورایرپورٹ سے ان کی لاش کی منتقلی کے موقع پر جگہ جگہ عوام نے اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
آج اُن کی آخری رسومات فوجی اعزازات کے ساتھ انجام دے دی گئیں۔آخری رسومات کے موقع پر ریاستی حکومت کی جانب سے نائب وزیراعلی پون کلیان، وزراء لوکیش، انیتا اور ستیہ پرساد شریک ہوئے۔