نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان دہشت گردی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اس کے خلاف لڑائی جاری رہے گی۔
ڈاکٹر جے شنکر نے ہفتے کے روز ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے کے خلاف فائرنگ اور فوجی کارروائی کو روکنے کے لئے ایک سمجھوتہ پر پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا، "آج ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فائرنگ اور فوجی کارروائی کو روکنے پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ ہندوستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف اپنی مضبوط اور غیر متزلزل پالیسی پر قائم ہے، اور آئندہ بھی رہے گا۔”
اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد کہا گیا تھا کہ دہشت گردی کی کسی بھی کارروائی کو جنگ سمجھا جائے گا۔