پاکستان اور ہندستان کے درمیان معاہدہ فوجی کارروائی روکنے تک محدود: ہندستان

پاکستان اور ہندستان کے درمیان معاہدہ فوجی کارروائی روکنے تک محدود: ہندستان

نئی دہلی: ہندستان اور پاکستان کے درمیان فوجی کارروائی روکنے کے اتفاق پر ہندستان نے واضح کیا ہے کہ یہ معاہدہ صرف فوجی کارروائی تک محدود ہے اور ہندستان کی جانب سے سندھوواٹر ٹریٹی پابندی سمیت تمام پابندیاں برقرار رہیں گی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوجی کارروائی روکنے کے لیے کوئی شرائط عائد نہیں کی گئیں اور یہ معاہدہ بغیر کسی پیشگی یا بعد کی شرائط کے طے پایا۔

ذرائع نے بتایا کہ سندھو طاس معاہدہ معطل رہے گا اور دیگر پابندیاں بھی برقرار رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پر ہندوستان کا نظریہ پہلے جیسا ہی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کسی تیسرے فریق کے ساتھ کسی تیسرے مقام پر مذاکرات کے لیے کوئی شرائط نہیں رکھی گئی ہیں۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے