حیدرآباد: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ملک بھر میں پاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
اسی سلسلہ میں حیدرآباد کے دلسکھ نگر میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔
مقامی افرادنے سڑک کے بیچوں بیچ پاکستان کا جھنڈا بچھایا اور اس پر چلتے ہوئے پاکستان کے خلاف اپنا احتجاج درج کروایا۔
بچے بھی جھنڈے کو جوتوں سے روندتے ہوئے نظر آئے۔
اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کی کافی ستائش کی جارہی ہے۔