تلنگانہ: آبپاشی کا ایگزیکٹو انجینئررشوت لیتا ہواپکڑاگیا

تلنگانہ: آبپاشی کا ایگزیکٹو انجینئررشوت لیتا ہواپکڑاگیا

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگرمیں اینٹی کرپشن بیورو نے آبپاشی کے ایگزیکٹو انجینئر امریندر ریڈی کو کنٹریکٹرسے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

اے سی بی کے مطابق، امریندر ریڈی جو سرسلہ ضلع کے آبپاشی ڈویژن 7 کے ای ای کے طور پر کام کر رہا تھا نے ایک کنٹریکٹرسے 50 لاکھ روپے کے بلز کی منظوری کے بدلے ایک لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا اور 75,000 روپے لینے پر رضامند ہو گیا تھا۔

کنٹریکٹر نے اے سی بی سے رابطہ کیا جس نے ایک منصوبہ تیار کرتے ہوئے جمعہ کی شب اس عہدیدارکوویادیانگر میں اس کے گھر سے گرفتار کیا۔

امریندر ریڈی نے کنٹریکٹرسے 60,000 روپے وصول کئے اور اس نے رقم اپنے گھر کے پیچھے کھلے علاقے میں اپنے بیٹے کی ٹی شرٹ میں لپیٹ کر پھینک دی، کیونکہ اسے اے سی بی کے چھاپے کا شبہ تھا۔اے سی بی نے ای ای کو حراست میں لے لیا اور گھر میں نصب سی سی ٹی وی کی مدد سے رقم برآمد کی۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے