حیدرآباد (پی ٹی آئی) آپریشن سندور کے تناظر میں ہندوستانی فوجیوں کے ساتھ اظہار یگانگت کیلئے جمعہ کے روز تلنگانہ بھر میں محکمہ انڈومنٹ کی تمام منادر میں خصوصی پوجا کا اہتمام کیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت کی ہدایت پر منادر میں خصوصی پوجا کا اہتمام کیا گیا۔ ڈائرکٹر آف انڈومنٹ نے کہا کہ مقامی ارکان اسمبلی، عوامی نمائندوں اور دیگر اہم شخصیتوں کی شرکت میں خصوصی پوجا کی جانی چاہئے تاہم عہدیدار نے وضاحت کی کہ مقامی ارکان اسمبلی اور دیگر کی شرکت اعزازی رہے گی۔
سری راجہ راجیشورا سوامی مندر جو دکشنا کاشی کے نام سے مشہور ہے، ویملواڑہ کے بشمول دیگر منادر میں خصوصی پوجا اور ہون کا اہتمام کیا گیا۔
محکمہ انڈومنٹ کے احکام کے مطابق تینوں مسلح افواج کی سلامتی اور افواج کی کامیابی کیلئے یہ خصوصی پوجا کا اہتمام کیا گیا۔