تالاب کٹہ میں اے سی دھماکہ، دو افراد زخمی (ویڈیو)

تالاب کٹہ میں اے سی دھماکہ، دو افراد زخمی (ویڈیو)

حیدرآباد: پرانے شہر کے علاقے تالاب کٹہ، امان نگر بی میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعے میں اے سی (ایئر کنڈیشنر) کے اچانک دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ جمعرات کی شام اس وقت پیش آیا جب مذکورہ رہائشی مقام پر نصب اے سی میں غیر متوقع طور پر زور دار دھماکہ ہوا، جس سے قریبی موجود افراد جھلس گئے۔

زخمیوں کی شناخت 25 سالہ عزیر خان اور 28 سالہ سید علی حسین کے طور پر کی گئی ہے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رکن اسمبلی جناب جعفر حسین معراج اسپتال پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے اسپتال انتظامیہ سے زخمیوں کی عیادت کی اور ڈاکٹروں ان کے بہتر سے بہتر علاج کی ہدایت دی۔

ایم ایل اے جعفر حسین معراج نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ زخمیوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ان کے مکمل صحتیاب ہونے تک ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔

ابتدا میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ تکنیکی خرابی یا شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا، تاہم مکمل حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

پولیس نے دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ واقعہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ تھی۔







[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے