اے ٹی ایمس بند کردیئے جانے کی افواہ !

اے ٹی ایمس بند کردیئے جانے کی افواہ !

نئی دہلی (آئی اے این ایس) ملک کے بڑے بینکوں بشمول اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) اور پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) نے کہا ہے کہ ان کے اے ٹی ایم اور ڈیجیٹل خدمات پوری طرح کارکرد ہیں۔

سارے آپریشنس نارمل ہیں۔ بینکوں نے یہ اعلان سوشل میڈیا کی ان فیک رپورٹس کے جواب میں کیا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بیچ آئندہ چند دن میں اے ٹی ایمس بند کردیئے جانے کا امکان ہے۔

ہندوستان کے سب سے بڑے بینک ایس بی آئی نے ایکس پر پوسٹ میں اپنے گاہکوں سے کہا کہ وہ غیرمصدقہ اطلاعات پر بھروسہ نہ کریں۔

پنجاب نیشنل بینک نے بھی کہا کہ اس کی ساری ڈیجیٹل خدمات کسی خلل کے بغیر کام کررہی ہیں۔ کینرا بینک‘ بینک آف انڈیا‘ بینک آف بڑودہ اور پنجاب اینڈ سندھ بینک نے بھی ایسے ہی پیامات پوسٹ کئے۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے