ملک سے بڑھ کر کچھ نہیں، ملتوی ہونے والے آئی پی ایل میاچوں کے ٹکٹس کی رقم واپس کردی جائے گی

ملک سے بڑھ کر کچھ نہیں، ملتوی ہونے والے آئی پی ایل میاچوں کے ٹکٹس کی رقم واپس کردی جائے گی

نئی دہلی/حیدرآباد: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے سبب ہندوستنی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے باقی میچز کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی سی سی آئی اور آئی پی ایل گورننگ کونسل کی جانب سے مشترکہ طور پر لیے گئے اس فیصلے کا فرنچائز ٹیموں نے خیر مقدم کیا ہے۔

فوج کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر کئی کھلاڑی سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کر رہے ہیں۔ اسی جذبے کے تحت سن رائزرز حیدرآباد (SRH) سمیت دیگر ٹیموں نے اپنے شائقین کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

میچز کے ایک ہفتے کے لیے ملتوی ہونے کے بعد شائقین میں یہ تشویش تھی کہ میچز کے ٹکٹ کے پیسے ضائع ہو جائیں گے۔  تاہم سن رائزرز حیدرآباد نے ’ایکس‘ (سابقہ ٹویٹر) پر اعلان کیا کہ جن شائقین نے 10 مئی کو اپل اسٹیڈیم میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ہونے والے میچ کے ٹکٹ خریدے تھے، انہیں مکمل رقم واپس کی جائے گی۔

"سرحد پر موجودہ کشیدہ حالات کی وجہ سے بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو عارضی طور پر ملتوی کر دیا ہے۔ اس کے تحت 10 مئی کو ہونے والا میچ منسوخ کر دیا گیا ہے، اور شائقین کو ان کے ٹکٹ کی مکمل رقم واپس کر دی جائے گی۔”

جلد ہی کاویا مارن کی ٹیم رقم کی واپسی سے متعلق مکمل تفصیلات جاری کرے گی۔ اسی طرح لکھنؤ کے ایکنا اسٹیڈیم انتظامیہ نے بھی شائقین کو رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی پی ایل 2025 کے اب تک 57 میچز مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ 58 واں میچ منسوخ کیا گیا۔ فائنل سمیت ابھی 16 میچز باقی ہیں۔ بی سی سی آئی کی جانب سے ان میچز کا نیا شیڈول عام حالات بحال ہونے کے بعد جاری کیا جائے گا۔ سن رائزرز اور لکھنؤ کی طرح دیگر فرنچائزز بھی اپنے میچز کی رقم واپس کرنے کا عمل جلد شروع کریں گی۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے