آندھراپردیش کے جوان مرلی نائیک جموں وکشمیر میں فائرنگ میں ہلاک

آندھراپردیش کے جوان مرلی نائیک جموں وکشمیر میں فائرنگ میں ہلاک

امراوتی: آندھرا پردیش کے ضلع سری ستیہ سائی سے تعلق رکھنے والے فوجی جوان مرلی نائیک جموں و کشمیر میں شہید ہو گئے۔ مرلی نائیک، جو گورنتلا منڈل کے گڈنتنڈا پنچایت کے کالیتنڈا گاؤں سے تعلق رکھتے تھے، ان کے افراد خاندان کو جمعہ کی صبح ان کی شہادت کی اطلاع ملی۔ حکام کے مطابق، سرحد پر دراندازوں کی فائرنگ میں مرلی نائیک شہید ہو گئے۔

مرلی نائیک نے سال 2022 میں "اگنی ویر” اسکیم کے تحت فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔ دو روز قبل تک وہ ناسک میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

 "آپریشن سندور” کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر فوجی حکام نے مرلی نائیک کو ناسک سے جموں و کشمیر طلب کیا تھا۔ جمعہ کی صبح دراندازی کی کوششوں کے دوران فائرنگ میں وہ شہید ہو گئے۔

جیسے ہی یہ خبر ان کے گاؤں پہنچی، ان کے والدین اور خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا اور ہر طرف کہرام مچ گیا۔ مرلی نائیک کا جسدِ خاکی ہفتہ کی صبح ان کے آبائی گاؤں پہنچنے کی توقع ہے، جہاں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے