پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان آئی پی ایل غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان آئی پی ایل غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

نئی دہلی: پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے بقیہ میچوں کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ لکھنؤ سے موصولہ اطلاع کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان ہونے والے میچ کے ٹکٹوں کی رقم آج واپس کی جارہی ہے اور اسٹیڈیم کے تمام دروازے بند کردیئے گئے ہیں۔

تاہم اس حوالے سے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ تمام 10 فرنچائزز اور اہم اسٹیک ہولڈرز کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو دھرم شالہ میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان جاری میچ منسوخ کر دیا گیا تھا۔

میچ کے بعد آئی پی ایل کے چیئرمین ارون دھومل نے کہا تھا کہ بورڈ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور کوئی بھی حتمی فیصلہ مرکزی حکومت کی مشاورت سے کیا جائے گا۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے