پرانے کپڑے پہننے کے شوقین افراد ہو جائیں ہوشیار! ایک نوجوان خطرناک وائرس کا شکار (ویڈیو)

پرانے کپڑے پہننے کے شوقین افراد ہو جائیں ہوشیار! ایک نوجوان خطرناک وائرس کا شکار (ویڈیو)

دہلی: اگر آپ بھی پرانے (سیکنڈ ہینڈ) کپڑے خرید کر پہنتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے نہایت اہم ہے۔ نیویارک پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایک نوجوان نے اپنے ٹک ٹاک ویڈیو میں بتایا کہ کس طرح استعمال شدہ کپڑے پہننے سے اس کی جلد پر شدید الرجی ہو گئی۔ ویڈیو میں اس کے چہرے پر بڑی بڑی سوجنیں اور دانے واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ گندے یا بغیر دھلے کپڑے پہننا صحت کے لیے کس قدر خطرناک ہو سکتا ہے۔ فیشن کی دوڑ میں اکثر لوگ صحت سے جڑی بنیادی احتیاطوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ دہلی کے مشہور سروجنی نگر اور جن پتھ مارکیٹ میں کپڑوں کی سستے داموں فروخت ہوتی ہے جہاں لوگ کم قیمت پر جدید طرز کے کپڑے خریدتے ہیں۔ ان بازاروں میں روزانہ سینکڑوں لوگ خریداری کرتے ہیں۔ دہلی کا چور بازار بھی پوری دنیا میں سیکنڈ ہینڈ کپڑوں کی فروخت کے لیے جانا جاتا ہے۔

یہ جلدی بیماری کیا ہے؟

نیویارک پوسٹ کے مطابق، جس نوجوان نے یہ ویڈیو شیئر کی ہے، اسے "مولَسکَم کانٹیجیوسم” (Molluscum Contagiosum) نامی بیماری لاحق ہو گئی ہے۔ یہ ایک قسم کا وائرل انفیکشن ہوتا ہے جو جلد پر چھوٹے چھوٹے ابھار پیدا کرتا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق یہ بیماری جلد کے رابطے سے ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہو سکتی ہے۔

کورنیل یونیورسٹی کی سینئر لیکچرر فرانسیس کوجن (Frances Kozen) نے بتایا کہ بعض اوقات سیکنڈ ہینڈ کپڑوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ان پر سخت کیمیکل استعمال کیے جاتے ہیں، جو جلد پر الرجی اور دیگر مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔

ماہرین کی تنبیہ

نیویارک کے ماہر جلد ڈاکٹر چارلس پوجا (Dr. Charles Puja) نے خبردار کیا ہے کہ پرانے یا سیکنڈ ہینڈ کپڑوں کو پہننے سے قبل اچھی طرح دھونا نہایت ضروری ہے۔ ان کے مطابق، "بغیر دھلے کپڑے صرف مولَسکَم ہی نہیں بلکہ داد اور دیگر فنگس انفیکشن کا بھی سبب بن سکتے ہیں۔” انہوں نے زور دیا کہ چاہے کپڑے کتنے ہی اسٹائلش کیوں نہ ہوں، انہیں استعمال سے پہلے دھونا صحت کی حفاظت کے لیے لازمی ہے۔

ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ تھریفتنگ (یعنی سیکنڈ ہینڈ اشیاء خریدنے) کا رجحان بڑھ رہا ہے، مگر صارفین کو اس کے ممکنہ نقصانات سے بھی باخبر رہنا چاہیے۔







[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے