مس ورلڈ مقابلہ، حسینائیں چارمینار اور لاڈبازار کا مشاہدہ کریں گی

مس ورلڈ مقابلہ، حسینائیں چارمینار اور لاڈبازار کا مشاہدہ کریں گی

حیدرآباد: مس ورلڈ مقابلہ کے حصہ کے طور پر شہر حیدرآباد کا چارمینار اور لاڈبازار دنیا کی توجہ حاصل کرنے کے لئے تیار ہے۔ 13مئی کی شام پرانا شہر حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر ہیریٹیج واک کا اہتمام کیا جائے گا جس میں شاندار ثقافت، تاریخی اہمیت اور حیدرآباد کی متنوع کثرت میں وحدت کا اظہار کیا جائے گا۔

 دنیا بھر کی 120 حسینائیں اس ہیریٹیج واک میں حصہ لیتے ہوئے مقامی صناع کاروں سے ملاقات کریں گی اور لاڈبازار کی گلیوں کا معائنہ کریں گی۔ اس ایونٹ کو 150 سے زائد ممالک میں براہ راست نشرکیا جائے گا۔

حیدرآباد کی عظیم ثقافت کا مشاہدہ دنیا بھر کے کئی ملین افراد کریں گے۔ وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی کے ویژن کے مطابق ریاستی حکومت کا مقصد تلنگانہ کے تاریخی خزانہ کو اجاگر کرتے ہوئے اسے سرکردہ عالمی سیاحتی مرکز کے طور پر منانا چاہتی ہے۔ 400 سال کی وراثت والا لاڈبازار تنگ گلیوں میں ”چوڑیوں کادارالحکومت“ کہا جاتا ہے۔

 یہاں پر روایتی چوڑیوں کے علاوہ ایمبرائڈری اور دیگر اشیاء ملتی ہیں۔ اعلی معیار کے موتی اور قابل دسترس روایتی زیور بھی یہاں پر دستیاب ہوتے ہیں۔ یہ حسینائیں حیدرآباد کی شان چارمینار کا بھی نظارہ کریں گی جسے 1591ء میں قطب شاہی حکمران محمد قلی قطب شاہ نے تعمیر کیا تھا جو ہند۔ اسلامی فن تعمیر کا ایک نمونہ ہے۔

ہیریٹیج واک کا مقصد تلنگانہ کی ثقافت اور تاریخی اثاثہ کو فروغ دینا ہے۔ حکومت چارمینار اور لاڈبازار جیسے مقامات کے لئے انفراسٹرکچر میں اضافہ اور عالمی سطح پر ان کی پہچان بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے