حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس لیڈرو سابق رکن اسمبلی راجی ریڈی چل بسے۔انہوں نے 2009سے 2014تک اسمبلی میں اُپل کی نمائندگی کی تھی۔
راجی ریڈی کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ ا ن کے ارکان خاندان نے بتایا کہ جمعرات کی صبح وہ چل بسے۔
راجی ریڈی کی موت پر کانگریس کے کئی لیڈروں نے ان کے گھر پہنچ کر ان کے غمزدہ ارکان خاندان سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔راجی ریڈی کئی عہدوں پر فائز رہے۔
انہوں نے 2014 کے انتخابات میں اپنے بھائی بنڈارو لکشما ریڈی کو میدان میں اتارا تھاتاہم وہ یہ الیکشن ہار گئے۔
لکشما ریڈی نے 2023 کے انتخابات میں بی آر ایس سے مقابلہ کیا اور ایم ایل اے کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی۔