نئی دہلی (آئی اے این ایس) ڈومیسٹک ایرلائنس نے چہارشنبہ کے دن مسافرین کو مشورہ دیا کہ وہ ایرپورٹ جانے سے قبل اپنا فلائٹ اسٹیٹس چیک کرلیں۔ انہوں نے 10 مئی تک کئی پروازیں منسوخ کردیں۔
ایرانڈیا نے کہا کہ جموں‘ سری نگر‘ لیہہ‘ جودھپور‘ امرتسر‘ بھج‘ جام نگر‘ چندی گڑھ اور راجکوٹ سے اس کی پروازیں 10 مئی تک منسوخ رہیں گی۔
انڈیگو کی 165 پروازیں (مختلف ایرپورٹس سے) 10مئی تک منسوخ ہوگئیں۔ قبل ازیں اسپائس جیل نے کہا کہ شمالی ہند میں کئی ایرپورٹس بشمول دھرم شالہ‘ لیہہ‘ جموں‘ سری نگر اور امرتسر تاحکم ثانی بند کردیئے گئے ہیں۔