کرنل صوفیہ قریشی کون ہیں؟

کرنل صوفیہ قریشی کون ہیں؟

نئی دہلی: آپریشن سندور پر نئی دہلی میں آج میڈیا بریفنگ دینے والی کرنل صوفیہ قریشی بھارتی فوج کے کور آف سگنلز کی تجربہ کار افسر ہیں۔

وہ وہ پہلی خاتون افسر ہیں جنہوں نے پونے میں ہونے والی کثیر الملکی فوجی مشق میں بھارتی فوجی دستے کی قیادت کی جو بھارت میں ہونے والی بڑی غیر ملکی فوجی مشقوں میں سے ایک تھی۔

کرنل قریشی کے دادا نے بھی بھارتی فوج میں خدمات انجام دی تھیں۔ بائیو کیمسٹری میں پوسٹ گریجویٹ کرنل صوفیہ قریشی نے 2006 ء میں کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں بھی خدمات انجام دیں اور وہ اپنے کیریر میں کئی برسوں تک امن مشنوں سے وابستہ رہیں۔

ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ بھارتی فضائیہ کی ممتاز ہیلی کاپٹر پائلٹ ہیں۔ انہوں نے نیشنل کیڈٹ کور (NCC) سے وابستگی کے بعد انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کی اور 18 دسمبر 2019 کو فلائنگ برانچ میں مستقل کمیشن حاصل کیا۔

انہوں نے ’چیتک‘ اور ’چیتا‘ ہیلی کاپٹروں کو جموں و کشمیر اور شمال مشرق کی دشوار گزار بلندیوں پر اڑایا ہے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے