حیدرآباد پرامن شہر ہے، پرانے شہر میں تجربہ حاصل کرناخوش قسمتی۔ مس ورلڈ تھائی لینڈکا احساس

حیدرآباد پرامن شہر ہے، پرانے شہر میں تجربہ حاصل کرناخوش قسمتی۔ مس ورلڈ تھائی لینڈکا احساس

حیدرآباد: کئی کامیاب شخصیات کی زندگی میں کچھ تلخ واقعات بھی شامل ہوتے ہیں، جو اُنہیں اندر سے جھنجھوڑ دیتے ہیں۔ ایسے ہی ایک تکلیف دہ واقعہ نے مس ورلڈ تھائی لینڈ سچاتا چوانگسری کی زندگی کا رخ بدل دیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ صرف 16 سال کی عمر میں ایک سنگین صحت کے مسئلہ سے دوچار ہوئیں، لیکن اسی چیلنج نے نہ صرف اُنہیں مضبوط بنایا بلکہ اُنہیں یہ سوچنے پر بھی مجبور کیا کہ وہ اپنے جیسے دیگر افراد کے لئے کچھ کر سکتی ہیں۔اسی جذبہ کے تحت وہ تھائی لینڈ میں پستان کے کینسر سے متعلق شعور بیدار کرنے کی مہم چلا رہی ہیں۔

 مس ورلڈ مقابلہ میں تھائی لینڈ کی نمائندگی کرنے والی سچاتا چوانگسری ان دنوں شہر حیدرآباد میں موجود ہیں تاکہ اس بین الاقوامی مقابلہ حسن میں شرکت کر سکیں۔حیدرآباد آمد کے موقع پر سچاتا چوانگسری نے اپنے اسپانسر جیولر کلیکٹیو کے ہمراہ تاریخی چارمینار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایک دکان سے موتیوں کی خریداری بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ان کے آبائی ٹاؤن سے مماثلت رکھتا ہے یہاں کے عوام بہت اچھے ہیں یہاں گرم جوشانہ خیر مقدم کیا گیا حیدرآباد کا کلچر متنوع ہے ان کے مس ورلڈ مقابلے میں حصہ لینے کے لیے آنے کا مقصد پستان کے کینسر سے متعلق بیدار پیدا کرنا ہے اس سلسلہ میں پروجیکٹ کا انہوں نے آغاز کیا ہے۔ وہ دیگر تنظیموں اور اداروں کے ساتھ اس سلسلہ میں کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرجری کے دو سال بعد مس بیوٹی پیجنٹ بننے کا خیال انہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ مس ورلڈ ایک اچھا فورم ہے۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ بامقصد زندگی کی اہمیت ضروری ہے یہ ایک خوبصورت بات ہوگی اگر کسی کی زندگی کے مقصد کو تبدیل کیا جائے تو اس سے بہتر کوئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستان اور بالخصوص حیدرآباد کا دورہ کرنا وہ پسند کرتی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ جب پہلا قدم انہوں نے ہندوستان میں رکھا تو وہ لمحہ شاندار تھا۔ وہ خود کو الگ ہی دنیا میں تصور کر رہی تھی۔حیدرآباد پرامن ہے شہر ہے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کا جذبہ دیکھنے لائق ہے ہندوستان بالخصوص پرانے شہر میں تجربہ حاصل کرنے میں وہ خود کو خوش قسمت محسوس کر رہی ہیں۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے