سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارہ کے حادثہ کی تصاویر پرانی

سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارہ کے حادثہ کی تصاویر پرانی

نئی دہلی: حکومت نے پاکستان اور اس کے زیر قبضہ جموں و کشمیر (پی او کے) میں ہندوستان کے آپریشن سندور کے تناظر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر کو پرانی قرار دیا ہے جس میں ہندوستانی فضائیہ کے ایک لڑاکا طیارے کو تباہ ہوتے دکھایا گیا ہے۔

حکومت نے کہا ہے کہ یہ تصویر ستمبر 2004 میں باڑمیر (راجستھان) میں ہندوستانی فضائیہ کے میگ-29 لڑاکا طیارے کے حادثے کی ہے۔

حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ "آپریشن سندور کے تناظر میں پاکستان کے حامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے طیارہ حادثے کی تصویر کو مختلف شکلوں میں دوبارہ گردش کیا جا رہا ہے۔”



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے