حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیراعلی وبی آر ایس کے صدر کے چندر شیکھر راؤ نے آپریشن سندور پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہندوستانی شہری کی حیثیت سے وہ فوج کی جانب سے دکھائے گئے عسکری عزم پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی یا انتہاپسندی کسی بھی شکل میں اور کسی بھی ملک میں ہو، وہ پوری انسانیت کے لئے نقصان دہ ہے اور اس کا خاتمہ ناگزیر ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ دنیا کی تمام مثبت سوچ رکھنے والی طاقتوں کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا چاہیے، کیونکہ صرف اسی صورت میں دنیا میں امن اور ہم آہنگی قائم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے جس طرح جارحانہ انداز میں کارروائی کی، اسی طرح ہمیں ہر لمحہ چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔