نئی دہلی: پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو "فخر” قرار دیتے ہوئے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے آج کہا کہ کامیاب سندور آپریشن کو انجام دینے پر انہیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔
گاندھی نے کہا، "ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔ جے ہند۔” پہلگام دہشت گردانہ حملے کے خلاف پہلے دن سے سخت موقف اپناتے ہوئے گاندھی نے حکومت سے اس دہشت گردانہ کارروائی کا مناسب جواب دینے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ ان کی پارٹی اس حملے کے خلاف ہر جوابی کارروائی میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔