اسرائیل نے آپریشن سندور کی حمایت کا کیا اعلان

اسرائیل نے آپریشن سندور کی حمایت کا کیا اعلان

نئی دہلی: اسرائیل نے چہارشنبہ کو ہندوستان کے ’آپریشن سندور‘ کی حمایت کا اعلان کیا جس کے تحت ہندوستان نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کا بدلہ لینے کے لیے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں نو مقامات پر دہشت گرد کیمپوں پر حملہ کیا۔

ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر رووین آزار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اپنے ملک کی حمایت کا اظہار کیا۔ ہیش ٹیگ’آپریشن سندور‘ کے ساتھ، انہوں نے لکھا ’’اسرائیل، ہندوستان کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔ دہشت گردوں کو جان لینا چاہیے کہ ان کے پاس معصوم لوگوں کے خلاف اپنے گھناؤنے جرائم سے چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔‘‘

سفیر آزار کی یہ پوسٹ ہندوستان کی وزارت دفاع کے ایک بیان کے چند گھنٹے بعد آئی ہے۔ ہندوستانی مسلح افواج نے کل دیر رات ’آپریشن سندور‘ کا آغاز کیا ہے، پاکستان اور پی او کے میں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے ہندوستان کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی اور ہدایت دی جاتی ہے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے