حیدرآباد: یرسٹراسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ حیدرآباد وصدرکل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے ہندوستانی فوج کے آپریشن سندور کی ستائش کی۔
سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر سرگرم بیرسٹراویسی نے اردومیں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا”میں ہماری دفاعی افواج کی جانب سے پاکستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کئے گئے ہدفی حملوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔
پاکستانی ڈیپ اسٹیٹ کو ایسا سبق سکھانا چاہیے کہ پھر کبھی دوسرا پہلگام نہ ہو۔ پاکستان کے دہشت گردی کے ڈھانچہ کو تباہ کر دینا چاہیے۔ جے ہند!“